Thursday, September 19, 2019

پی سی بی کے ایگزیکٹیو شیف نے شعیب ملک کے راز کھول دیئے، دنیائے کرکٹ حیران

سابق کپتان شعیب ملک
پاکستان کرکٹ بورڈ کے ایگزیکٹیو شیف کاظم حسین نے پہلی مرتبہ کرکٹرز کے پسندیدہ کھانوں کا بتا دیاہے۔

کاظم حسین کا کہنا ہے کہ سابق کپتان شعیب ملک کو پاستا بہت پسند ہے، وہ این سی اے میں تیار پکوان کے معترف ہیں، دراز قد محمد عرفان خوش خوراک، امام الحق اپنی ڈائیٹ کا خاص خیال رکھتے ہیں۔

انھوں نے کہا کہ میں انتخاب عالم، وسیم باری، سرفراز نواز اور راشد لطیف سمیت کئی نامور کرکٹرز کو کھانا کھلا چکا ہوں۔ خواہش ہے کہ وزیراعظم پاکستان عمران خان کواپنے ہاتھ سے تیارپکوان پیش کروں۔ کاظم حسین نے بتایا کہ غیرملکی کوچز کیلئے ان کی فرمائش پر بھی مخصوص کھانے تیار کیے جاتے ہیں، خوراک کی تیاری میں پروٹین، کاربوہائیڈریٹس سمیت دیگر ضروری اجزاءکی خاص مقدار کو پیش نظر رکھتے ہیں۔



from سچ ٹی وی اردو - تازہ ترین خبریں https://ift.tt/309bSqt

Related Posts:

0 comments:

Popular Posts Khyber Times