Sunday, September 15, 2019

آئی ایم ایف کا وفد معاشی مشاورت کیلئے پاکستان پہنچ گیا

آئی ایم ایف کا وفد معاشی مشاورت کےلئے پاکستانی پہنچ گیا ہے
آئی ایم ایف کا وفد معاشی مشاورت کےلئے پاکستانی پہنچ گیا ہے، وفد اور پاکستانی حکام کے درمیان معیشت کی بہتری کے لیے تجاویز پر گفتگو ہوگی۔

آئی ایم ایف کا وفد پاکستان کے دورے میں اہم ملاقاتیں کرے گا اور ان ملاقاتوں میں اہم معاشی امور پر بات چیت کی جائے گی۔ وزارت خارجہ کے حکام کا کہنا ہے کہ آئی ایم ایف کا یہ ایس او ایس مشن ہے ، جو کہ معاشی اصلاحات پر تجاویز دے گا اور بجٹ اہداف کے حصول میں معاونت فراہم کرے گا۔

حکام کا یہ بھی کہنا ہے کہ ایس او ایس مشن کو ٹیکس آمدن پر بریفنگ دی جائے گی۔ مشن کے ساتھ ٹیکس ہدف کے حصول پر بات چیت ہوگی اور مالی خسارہ کم کرنے کے لیے مختلف تجاویز پر غور کیا جائے گا۔ بتایا جارہا ہے کہ آئی ایم ایف کے اس وفد کے ساتھ توانائی کے شعبے میں پاکستان کو درپیش نقصانات کم کرنے کے لیے بھی تجاویز پر مشاورت ہوگی۔



from سچ ٹی وی اردو - تازہ ترین خبریں https://ift.tt/30mNBcu

Related Posts:

0 comments:

Popular Posts Khyber Times