
ملتان میں کشمیریوں سے اظہار یکجہتی کے لئے ایک عوامی اجتماع سے خطاب کرتے ہوئے انہوں نے کہاکہ پاکستان نے کشمیر کے مسئلے کو تمام عالمی فورموں پراٹھایا ہے۔ انہوں نے کہاکہ جنیوا کے دورے کے موقع پر انہوں نے اسلامی تعاون تنظیم کے سفیروں کو مقبوضہ کشمیر میں انسانی حقوق کی سنگین خلاف ورزیوں سے آگاہ کیا۔
وزیرخارجہ نے لوگوں پرزور دیا کہ وہ یک آواز ہوکر بھارتی جارحیت کے خلاف کھڑے ہوں اوراتحاد کا مظاہرہ کریں۔
ایک عوامی اجتماع سے خطاب کرتے ہوئے وزیر خارجہ نے کہا کہ پوری قوم مسلح افواج کے شانہ بشانہ کھڑی ہے جو بھارتی جارحیت کا مقابلہ کرنے کے لئے پوری طرح تیار ہیں۔ انہوں نے کہاکہ پاکستان تحریک انصاف کی حکومت دنیا کے سامنے مودی کی حکومت کا چہرہ بے نقاب کررہی ہے۔
شاہ محمود قریشی نے کہاکہ پوری دنیا مودی پرتنقید کررہی ہے اور مقبوضہ جموں و کشمیر میں انسانی حقوق کی خلاف ورزیاں رکوانے کے لئے دبائو بڑھا رہی ہے۔ انہوں نے کشمیریو ں کے بلند حوصلے اور جرات کو سراہا جو بھارتی مظالم کے خلاف چٹان کی طرح کھڑے ہیں۔
from سچ ٹی وی اردو - تازہ ترین خبریں https://ift.tt/2LRNHUl
0 comments: