Saturday, September 21, 2019

نوجوان کھلاڑیوں کو مصباح الحق سے سیکھنے کیلئے سنھری موقع

 نوجوان کھلاڑیوں کو مصباح الحق سے سیکھنے کیلئے سنھری موقع ملیں گے
قومی کرکٹ ٹیم کے بلے باز اسد شفیق کا کہنا ہے کہ مصباح الحق کو ٹیم کا کوچ تعینات کرنا ایک اچھا فیصلہ ہے جس کے بہت مثبت نتائج برآمد ہوں گے اور نوجوان کھلاڑیوں کو مصباح الحق سے سیکھنے کیلئے سنھری موقع ملیں گے۔

ایک انٹرویو میں انہوں نے کہا کہ کھیل کے ایسے موقع پر جب کھلاڑیوں کو کچھ سمجھ نہیں آ رہی ہوتی وہیں مصباح اپنے ٹھنڈے دماغ سے مشکل کا حل نکال لیتے ہیں۔

ان کا کہنا تھا کہ مصباح الحق کافی تجربہ کار ہیں اور ان کی کپتانی میں ہم نے بہت سے میچز جیتے ہیں۔ میں نے بحیثیت کھلاڑی ان سے بہت کچھ سیکھا ہے۔

انہوں نے کہا کہ ٹیم میں موجود نوجوان کھلاڑیوں کے پاس مصباح الحق سے سیکھنے کے لئے سنھری موقع ہے۔

اسد شفیق نے کہا کہ مصباح الحق نے تقریباً دنیا کے ہر کونے میں کرکٹ کھیل کر خود کو منوایا ہے اور وہ اپنے اس تجربے سے ٹیم کو بہت فائدہ پہنچا سکتے ہیں۔

فٹنس کے حوالے سے سوال پر ان کا کہنا تھا کہ دنیا کے تمام بڑی ٹیموں سے مقابلے کے لئے ہم اپنی فٹنس پر بھرپور کام کر رہے ہیں اور مصباح الحق کا بھی یہی ماننا ہے کہ صرف فٹ پلیئر ہی ٹیم کا حصہ بن سکتا ہے۔

قائداعظم ٹرافی کے پہلے راؤنڈ میں بلے بازوں کے سلو اسٹرائیک ریٹ کے حوالے سے بات کرتے ہوئے ان کا کہنا تھا کہ میچ کے لئے جو لو پچ استعمال ہوئی وہ بہت سلو تھی جس کی وجہ سے بلے باز زیادہ تیزی سے رن اسکور نہیں کر سکے۔

 



from سچ ٹی وی اردو - تازہ ترین خبریں https://ift.tt/30ERQjU

Related Posts:

0 comments:

Popular Posts Khyber Times