
حال ہی میں ایک انٹرویو کے دوران وینا ملک نے ماہرہ خان اور فردوس جمال تنازعے پر بھی بات کرتے ہوئے کہا جب پوری انڈسٹری فردوس جمال کے خلاف ہوگئی تو مجھے برا لگا کیونکہ ہم سب ایک ہیں اور ہماری انڈسٹری ایک یونٹ ہے۔ اگر آپ فردوس جمال کو برا کہیں گے تو آپ پوری انڈسٹری کو برا کہہ رہے ہیں،اسی طرح اگر ماہرہ خان کو برا کہیں گے تو پوری انڈسٹری کو برا کہیں گے۔ لیکن مجھے لگتا ہے کہ عمر کے بارے میں بات کرنا کوئی بڑی بات نہیں۔
وینا نے بھارتی رئیلیٹی شو بگ باس کے بارے میں بات کرتے ہوئے کہا بگ باس نے میری زندگی پر گہرا اثر ڈالا۔ جب آپ اجنبیوں کے ساتھ ایک ہی گھر میں رہتے ہیں اور باہرکی دنیا سے آپ کا کوئی تعلق نہیں ہوتا تو اس وقت دراصل آپ کو خود کی پہچان ہوتی ہے۔ وینا ملک نے کہا انہیں بگ باس جوائن کرنے کی کئی بار پیشکش ہوئی ہے لیکن اب وہ یہ باب بند کرچکی ہیں۔
from سچ ٹی وی اردو - تازہ ترین خبریں https://ift.tt/31hBG0Y
0 comments: