Saturday, September 28, 2019

اقوام متحدہ کے سیکرٹری جنرل نے کس بات پر دو ٹوک انداز اپنایا؟ وزیر اعظم عمران گرویدہ بن گئے

وزیراعظم عمران خان اور اقوام متحدہ کے سیکرٹری جنرل انتونیو گوٹریس
جنرل اسمبلی اجلاس کے بعد وزیراعظم عمران خان نے اقوام متحدہ کے سیکرٹری جنرل انتونیو گوٹریس سے ملاقات کی جس میں کشمیر کی صورتحال پر بات چیت کی گئی۔ عمران خان نے عالمی ادارے پر کشمیریوں کی نسل کشی کا نوٹس لینے پر زور دیا۔

وزیراعظم عمران خان نے اقوام متحدہ کے سیکرٹری جنرل انتونیو گوٹریس سے ملاقات کی اور عالمی ادارے اور بین الاقوامی برادری پر زور دیا کہ وہ دیرینہ تنازع جموں و کشمیر کے حل میں مدد اور انسانی جانیں بچانے کیلئے فوری اقدامات کرے، جنرل اسمبلی کے 74 ویں اجلاس کے موقع پر یہ ملاقات ہوئی۔

وزیراعظم عمران خان نے تنازع کشمیر پر دوٹوک انداز میں اقوام متحدہ کا موقف پیش کرنے پر سیکرٹری جنرل انتونیو گوٹریس کی تعریف کی، مقبوضہ کشمیر میں 54 روز سے 80 لاکھ افراد کے جاری محاصرے اور مواصلاتی بلیک آؤٹ سے متعلق آگاہ کیا اور کہا کہ ایسا ہولناک لاک ڈاؤن حالیہ تاریخ میں کہیں نہیں ہوا،اس محاصرے کو ہٹانے کیلئے صرف زور دینا کافی نہیں بلکہ محاصرے کے خاتمہ کیلئے عملی اقدامات کی ضرورت ہے۔

اقوام متحدہ کے سیکرٹری جنرل انتونیو گوٹریس نے مقبوضہ کشمیر میں انسانی حقوق کی صورتحال پر گہری تشویش ظاہر کی اور اس عزم کا اعادہ کیا کہ وہ اس معاملہ پر نظر رکھیں گے اور پیغام دیا کہ وہ تنازع کے پُر امن حل کیلئے اپنی مدد کی پیشکش پر قائم ہیں۔



from سچ ٹی وی اردو - تازہ ترین خبریں https://ift.tt/2nm9XgL

Related Posts:

0 comments:

Popular Posts Khyber Times