
سرفراز احمد کی جانب سے ٹوئٹر پر شیئر کی گئی ویڈیو میں دیکھا جا سکتا ہے کہ ان کا بیٹا ہاتھ میں بلا اٹھائے کرکٹ کھیلنا سیکھ رہا ہے اور ان کو سکھانے والا وہ شخص ہے جس نے کپتان سرفراز احمد کو بھی کرکٹ کھیلنا سکھائی تھی۔ قومی ٹیم کے کپتان نے شیئر کی جانے والی ویڈیو پر کیپشن لکھا کہ ’ایک وہ وقت تھا جب ظفر بھائی مجھے کرکٹ کھیلنا سکھاتے تھے اور آج بھائی میرے بیٹے عبداللہ کو بھی کرکٹ کھیلنا سکھا رہے ہیں، وقت کتنی تیزی سے گزرتا ہے‘۔
There was a time when they taught me how to play and now Zafar Bhai and @Azamkhanpcc Bhai are teaching my boy Abdullah. Time flies! :) pic.twitter.com/aqP6fvAcKT
— Sarfaraz Ahmed (@SarfarazA_54) September 21, 2019
سرفراز احمد کی اس ویڈیو کو ان کے مداحوں نے بے حد پسند کیا اور ان کے بیٹے کو اس کے بہتر مستقبل کے لیے خوب دعائیں بھی دیں۔
from سچ ٹی وی اردو - تازہ ترین خبریں https://ift.tt/2IddDJd
0 comments: