Tuesday, September 17, 2019

بھارتی عدالت نے فسطائی مودی کے جھوٹ کا پول کھول دیا: فردوس عاشق اعوان

معاون خصوصی برائے اطلاعات و نشریات فردوس عاشق اعوان
معاون خصوصی برائے اطلاعات و نشریات فردوس عاشق اعوان کہتی ہیں بھارتی سپریم کورٹ کے فیصلے نے مقبوضہ جموں کشمیر کی صورتحال پر فسطائی مودی کے جھوٹ کا پول کھول دیا ۔یہ فیصلہ پاکستان کے موقف کی جیت ہے۔

معاون خصوصی برائے اطلاعات و نشریات فردوس عاشق اعوان کا سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر ٹوئٹ میں کہنا تھا کہ بھارتی سپریم کورٹ کے فیصلے نے مقبوضہ جموں کشمیر کی صورتحال پر فسطائی مودی کے جھوٹ کا پول کھول دیا۔ یہ فیصلہ پاکستان کے موقف کی جیت ہے۔ بھارتی ظلم و جبر مظلوم کشمیریوں کے صبر کے آگے پسپا ہورہا ہے۔

معاون خصوصی کا کہنا تھا کہ مقبوضہ کشمیر میں عالمی انسانی حقوق کا تحفظ بھارتی عدلیہ کی آزادی کا امتحان ہے۔دنیا دیکھ رہی ہے کہ سپریم کورٹ اپنے دعوے کے مطابق بنیادی انسانی حقوق کا تحفظ اور مودی سرکارکے دباؤ کا مقابلہ کیسے کرتی ہے؟

 



from سچ ٹی وی اردو - تازہ ترین خبریں https://ift.tt/2LAqnf9

Related Posts:

0 comments:

Popular Posts Khyber Times