دونوں ٹیموں کے مابین سیریز کا پہلا میچ بارش کے باعث منسوخ ہو گیا تھا جبکہ دوسرے میچ کے شیڈول میں تبدیلی کر دی گئی تھی۔
10سال کے طویل عرصے کے بعد شہر قائد کا نیشنل اسٹیڈیم عالمی ایک روزہ میچ کی میزبانی کرے گا۔
گزشتہ روز پاکستان اورسری لنکا کی ٹیموں نے نیشنل اسٹیڈیم میں بھرپور پریکٹس کی ۔
محکمہ موسمیات کے مطابق کراچی میں آج بارش ہونے کے امکانات انتہائی کم ہیں۔
پاکستان اورسری لنکا کےدرمیان سیریز کا تیسرا اورآخری میچ 2اکتوبر کوکراچی نیشنل سٹیڈیم میں ہی کھیلاجائے گا۔
گزشتہ روز میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے سری لنکا کے کوچ رمیش ریٹنایاکے نے کہا کہ پاکستان آنے پر بہت خوش ہوں، ماضی میں بحیثیت کھلاڑی بھی کئی ٹورز پر پاکستان آیا ہوں۔
انہوں نے کہا کہ وزیراعظم عمران خان سمیت پاکستان کے کئی سابق کھلاڑیوں سے میری بہت اچھی دوستی ہے۔
from سچ ٹی وی اردو - تازہ ترین خبریں https://ift.tt/2m7x3XY
0 comments: