Monday, September 23, 2019

بینکوں سے لیے گئے حکومتی قرضوں میں 99 فیصد اضافہ

شیڈول بینکوں سے لیے گئے قرضے میں 99 فیصد تک تجاوز کر گئے۔
شیڈول بینکوں سے لیے گئے قرضے 13 ستمبر کو اختتام پذیر ہونے والے ایک ہفتے کے دوران ہی 99 فیصد تک تجاوز کر گئے۔

مرکزی بینک کی جاری کردہ رپورٹ کے مطابق 6 ستمبر سے 13 ستمبر تک حکومت کا قرض 4 کھرب 43 ارب 50 کروڑ سے بڑھ کر 8 کھرب 99 ارب روپے تک جا پہنچا۔

یہ رقم یکم جولائی سے 6 ستمبر تک لیے گئے 4 کھرب 55 ارب 80 کروڑ روپے قرض کے تقریباً مساوی ہے۔

اسٹیٹ بینک نے اپنے رپورٹ میں بتایا کہ حکومت نے مذکورہ ہفتے کے دوران شیڈول بینکوں سے لیے گئے قرضوں میں 4 کھرب 43 ارب 50 کروڑ روپے کا اضافہ کیا۔

قرض لینے میں تیزی کا آغاز جولائی کے وسط سے ہوا جب اسٹیٹ بینک نے اپنا مانیٹری سائیکل مکمل کر کے رعایتی شرح ایک فیصد بڑھادی تھی۔

خیال رہے کہ اس قبل تک حکومتی قرضوں کی نیلامی تقریباً ایک سے ڈیڑھ سال تک مایوسی کا شکار تھی۔

تاہم اس برس عالمی مالیاتی فنڈ (آئی ایم ایف) معاہدے کے بعد سے قرض کی صورتحال گزشتہ سال کے مقابلے میں تبدیل ہوچکی ہے۔

چانچہ رواں مالی سال کے آغاز سے حکومت شیڈول بینکوں سے قرض حاصل کررہی ہے اور اسٹیٹ بینک پاکستان سے لیا گیا قرض ادا کررہی ہے۔

گزشتہ مالی سال کے اسی عرصے کے دوران حکومت نے شیڈول بینکوں کا 12 کھرب 38 ارب روپے کا قرض ادا کیا تھا جبکہ اس سال اب تک صرف مرکزی بینک کا 6 کھرب 25 ارب روپے کا قرض ہی ادا کیا گیا۔

دوسری جانب نجی شعبے کو 13 ستمبر تک ایک کھرب 15 ارب 70 کروڑ روپے ادا کیے گئے جو 6 ستمبر تک 86 ارب روپے تھے تاہم گزشتہ سال اسی عرصے کے دوران نجی شعبے نے 16 ارب 50 کروڑ روپے قرض لیا تھا۔



from سچ ٹی وی اردو - تازہ ترین خبریں https://ift.tt/2lcSmHd

Related Posts:

0 comments:

Popular Posts Khyber Times