
جنیوا میں اقوام متحدہ کے انسانی حقوق کونسل میں پچاس سے زائد ممالک کی طرف سے مشترکہ بیان میں کہا گیا ہے کہ انسانی حقوق کی ہائی کمشنر مچل بیچلٹ کی جانب سے کشمیریوں کے انسانی حقوق کے بارے میں تشویش جائز ہے اور ہم اس کی تائید کرتے ہیں۔
بیا ن میں کہا گیا ہے کہ عالمی برادری کو اقوام متحدہ کے منشور، سلامتی کونسل کی قراردادیں، بین الاقوامی قوانین کے مطابق مقبوضہ کشمیر کے عوام کے بنیادی انسانی حقوق کے تحفظ اور احترام خصوصاً زندہ رہنے کے حق، آزادی اور سلامتی خصوصاً کرفیو اور مواصلاتی رابطوں کی بندش کے فوری خاتمے اورحراست میں لئے گئے بے گناہ لوگوں کی رہائی اور طاقت کے استعمال کو روکا جائے اور جموں وکشمیر میں اقوام متحدہ کے انسانی حقوق کے ہائی کمشنر کی طرف سے روزانہ رپوٹنگ کی جائے۔
اُدھر پاکستان نے ان ملکوں کا شکریہ ادا کیا جو کشمیری عوام کی حمایت میں مشترکہ بیان کا حصہ ہے۔
from سچ ٹی وی اردو - تازہ ترین خبریں https://ift.tt/31cpb73
0 comments: