
تفصیلات کے مطابق سعودی عرب کے دورے کے موقع پر وزیراعظم سعودی قیادت سے مقبوضہ کشمیر کی تشویشناک صورت حال پر گفتگو کریں گے۔
وزیراعظم بھارت کی جانب سے 5 اگست کے غیرآئینی اقدامات پر تبادلہ خیال کریں گے، وزیراعظم مسئلہ کشمیر پر سعودی ولی عہد محمد بن سلمان سے مسلسل رابطے میں ہیں۔
محمد بن سلمان کے دورہ پاکستان کے بعد دو طرفہ تعلقات مضبوط ہوئے ہیں۔ وزیراعظم عمران خان ریاض حکومت کو بھارتی جارحیت سے آگاہ کریں گے۔
وزیراعظم آفس کا کہنا ہے کہ سعودی عرب اور پاکستان کے درمیان اقتصادی شراکت داری کو مزید مستحکم کرنے پر تبادلہ خیال ہوگا، دونوں ممالک کے تعلقات میں گرم جوشی اور باہمی اعتماد کی فضا ہے۔
’وزیر اعظم کے دورہ سے دونوں ممالک کے برادرانہ تعلقات کو مزید تقویت ملے گی، مختلف شعبوں میں دوطرفہ تعاون کو مزید وسعت دیں گے‘۔
وزیراعظم سعودی عرب سے ہی یو این اجلاس میں شرکت کے لیے امریکا روانہ ہوں گے، جہاں وہ مظلوم کشمیریوں کی آواز بنیں گے اور بھارتی جارحیت دنیا کے سامنے بے نقاب کریں گے۔
ذرائع کے مطابق وزیراعظم کا دورہ خطے کی موجودہ صورتحال کے پیش نظر انتہائی اہم ہوگا۔
یاد رہے رواں ماہ کے آغاز میں پاکستان کے دورے پر آئے ہوئے سعودی اور یو اے ای وزرائے خارجہ عادل بن احمد الجبیر اور اور شیخ عبد اللہ بن زاید بن سلطان النہیان کی عمران خان سے ملاقات ہوئی تھی۔
from سچ ٹی وی اردو - تازہ ترین خبریں https://ift.tt/2M6P6H0
0 comments: