Monday, September 30, 2019

چین کی کیمیکل فیکٹری میں دھماکہ، 19 افراد ہلاک اور متعد زخمی، ہلاکتوں میں اضافے کا خدشہ

چین کی کیمیکل فیکٹری میں دھماکہ، 19 افراد ہلاک اور متعد زخمی
چین کے ایک کیمیائی کارخانے میں آگ لگنے کے بعد دھماکوں سے 19 افراد ہلاک اور متعد زخمی ہوگئے، ہلاکتوں میں اضافے کا خدشہ ہے۔

چینی حکومت نے واقعے کی تصدیق کرتے ہوئے بتایا کہ مشرقی چین کے علاقے ین چینگ میں ایک فیکٹری میں آگ لگنے کے بعد کئی دھماکے ہوئے، واقعے میں زخمی ہونیوالے افراد کو اسپتال منتقل کیا گیا۔

ابتدائی طور پر بتایا گیا تھا کہ دھماکے کے نتیجے میں 12 افراد ہلاک اور 30 زخمی ہوئے لیکن بعد ازاں 19 افراد کی ہلاکت کی تصدیق کردی گئی جبکہ ہلاکتوں میں مزید اضافے کا بھی خدشہ ہے۔

رپورٹ کے مطابق دھماکا اتنا شدید تھا کہ اس سے زلزلے کا گمان ہوا اور اس نے آس پاس کی عمارتوں کو ہلا کر رکھ دیا، کئی کلو میٹر دور تک عمارتوں کے شیشے ٹوٹ گئے۔



from سچ ٹی وی اردو - تازہ ترین خبریں https://ift.tt/2mf6gJx

0 comments:

Popular Posts Khyber Times