
پاکستان اور سری لنکا کے درمیان تین ایک روزہ میچز کی سیریز آج سے کراچی میں شروع ہورہی ہے، پاکستان کرکٹ ٹیم کے کپتان سرفراز احمد یادگار سیریز میں شاندار کارکردگی کا مظاہرہ کرنے کیلئے پر امید ہیں جبکہ سری لنکن کپتان تھریمانے بھی اپنی ٹیم کے نوجوان کرکٹرز کی جانب سے بہترین پرفارمنس کیلئے پر امید ہیں۔
پاکستان اور سری لنکا کے درمیان تین ایک روزہ میچز کراچی میں کھیلے جائیں گے، سیریز کا پہلا میچ آج نیشنل اسٹیڈیم میں ہوگا، جس کے بعد سیریز کے بقیہ ون ڈے میچز بالترتیب 29 ستمبر اور 2 اکتوبر کو کراچی کے نیشنل اسٹیڈیم میں ہی کھیلے جائیں گے۔
پاکستانی وقت کے مطابق میچ سہ پہر تین بجے شروع ہوگا۔
Pakistan ? Sri Lanka ODI series trophy unveiling ceremony ? ?? ??#PAKvSL pic.twitter.com/oBsWpqnh5s
— Pakistan Cricket (@TheRealPCB) September 26, 2019
میچ سے قبل دونوں ٹیموں نے جمعرات کو کراچی میں پریکٹس سیشن کیا۔پاکستان کرکٹ ٹیم دوپہر پریکٹس کرنے پہنچی تو کچھ ہی دیر بعد بارش نے پاکستان ٹیم کی پریکٹس کو روک دیا ، کچھ دیر گیلی آؤٹ فیلڈ ہونے کی وجہ سے پاکستان کی پریکٹس رکی رہی تاہم شام میں دوبارہ پاکستانی کرکٹرز نے پریکٹس سیشن کیا۔
from سچ ٹی وی اردو - تازہ ترین خبریں https://ift.tt/2lzSNM1
0 comments: