
چیئرمین ایف بی آر شبر زیدی نے مینیجنگ ڈائریکٹررز سوئی ناردرن اورسوئی سدرن گیس کمپنی لمیٹڈ کو مراسلہ بھیجا ہے جس میں کہا گیا ہے کہ ایسے تمام افراد کو کمرشل اور صنعتی گیس کنکشن نہ دیئے جائیں جو انکم ٹیکس آرڈینینس 2001 کے تحت ایکٹیو ٹیکس پیئر لسٹ پر موجود نہیں ہیں۔
چیئرمین ایف بی آر نے ایم ڈی سوئی ناردرن گیس کمپنی اور سوئی سدرن گیس کمپنی کو درخواست کی ہے کہ تمام افراد جن کو صنعتی اور کمرشل گیس کنکشن دیے گئے ہیں ان کا ڈیٹا ایف بی آر سے شیئر کی جائے۔
دوسری جانب ایف بی آر نے سیلز ٹیکس طلب کرنے والے غیر رجسٹرڈ دکانداروں کے خلاف سخت کاروائی شروع کرنے کا بھی فیصلہ کرلیا ہے۔
from سچ ٹی وی اردو - تازہ ترین خبریں https://ift.tt/2M9R1wQ
0 comments: