Friday, August 16, 2019

سابق کپتان مصباح الحق کو ایک اور عہدہ ملنے کا امکان

سابق کپتان مصباح الحق کو بطور ہیڈ کوچ منتخب کرلیا ہے
پی سی بی نے سابق کپتان مصباح الحق کو بطور ہیڈ کوچ منتخب کرلیا ہے جبکہ انہیں چیف سیلیکٹر کا عہدہ ملنے کا بھی امکان ہے۔

ایک ہی وقت میں انہیں دو عہدے دیئے جانے کا امکان ہے، پی سی بی کی جانب  سے باقاعدہ اعلان 19 اگست تک متوقع ہے۔

پی سی بی ہیڈ کوچ کو ہی چیف سلیکٹر کی اضافی ذمہ داریاں دینے پر سنجیدگی سے غور کررہا ہے۔ پاکستان کرکٹ بورڈ کی جانب سے قومی ٹیم کے کنڈیشنگ کیمپ کے لیے مصباح الحق کو نگراں مقرر کیا گیا ہے۔

مصباح الحق اس وقت کرکٹ کمیٹی کے رکن بھی ہیں اور ان کی سفارشات کی روشنی میں ہی مکی آرتھر کو عہدے سے سبکدوش ہونا پڑا۔



from سچ ٹی وی اردو - تازہ ترین خبریں https://ift.tt/2N6WiVD

Related Posts:

0 comments:

Popular Posts Khyber Times