
پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ (آئی ایس پی آر) کے ڈائریکٹر جنرل میجر جنرل آصف غفور کی جانب سے جاری بیان میں کہا گیا ہے کہ بھارت کا پاکستان پر ایل اوسی پار کارروائی اور لاشوں کو تحویل میں لینے کا الزام پروپیگنڈا ہے۔
ڈی جی آئی ایس پی آر نے مزید کہا کہ اس طرح کے جھوٹ اور ڈرامے دنیا کو گمراہ کرنے کی بھارتی چالیں ہیں تاکہ مقبوضہ کشمیر میں بھارتی فوج کے بڑھتے ہوئے مظالم سے دنیا کی توجہ ہٹائی جاسکے۔
Indian allegations of cross LOC action by Pakistan and possession of bodies are mere propaganda. Such blatant lies / staged dramas are Indian disinformation manoeuvre to divert world attention from increased atrocities by Indian Occupation Forces inside IOJ&K.
— DG ISPR (@OfficialDGISPR) August 3, 2019
خیال رہے کہ بھارتی فوج کنٹرول لائن پر شہری آبادی کو کلسٹر بموں سے نشانہ بنا رہی ہے۔
مزید پڑھئے: بھارتی فوج ایل او سی پر شہری آبادی کو کلسٹر بموں سے نشانہ بنا رہی ہے: آئی ایس پی آر
آئی ایس پی آر کے مطابق بھارت فوج نے 30 اور 31 جولائی کی رات وادی نیلم میں معصوم شہریوں کو کلسٹر بموں سے نشانہ بنایا۔
بھارتی جارحیت کے نتیجے میں 4 سالہ بچے سمیت 2 افراد شہید اور 11 افراد شدید زخمی ہوئے جو مختلف اسپتالوں میں زیر علاج ہیں۔
from سچ ٹی وی اردو - تازہ ترین خبریں https://ift.tt/31fNMap
0 comments: