Sunday, August 18, 2019

محکمہ موسمیات نے خبردار کر دیا

ملک کے بیشتر علاقوں میں موسم گرم تاہم چند مقامات پر بارش کا امکان ہے
آئندہ 24 گھنٹوں کے دوران ملک بھر کے بیشتر مقامات پر موسم گرم اور مرطوب رہے گا جبکہ چندعلاقوں میں بارش کا امکان ہے۔

محکمہ موسمیات کے مطابق سوموار کے روز مالاکنڈ، ہزارہ، پشاور، مردان، کوہاٹ ،راولپنڈی، گوجرانوالہ، لاہور، سرگودھا، فیصل آباد ڈویژن ، اسلام آباد، گلگت بلتستان اور کشمیر میں چند مقامات تیزہواوٗں اور گرج چمک کے ساتھ بارش کا امکان ہے۔

گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران ملک کے بیشتر علاقوں میں موسم گرم اور مرطوب رہا تاہم گجرات میں 06 اور پاراچنار میں 05ملی میٹر بارش ریکارڈ کی گئی۔کل ریکارڈ کیےگئےگرم ترین مقامات کےدرجہ حرارت میں سبی 43، دادو42، تربت، دالبندین، نوکنڈی،سکھر، روہڑی، شہید بینظیر آباد اور بہاولپورمیں 40 ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈ کیا گیا۔



from سچ ٹی وی اردو - تازہ ترین خبریں https://ift.tt/2ZdaiDr

0 comments:

Popular Posts Khyber Times