Friday, August 2, 2019

ہالی ووڈ اداکار دی راک کا ایک اوراعزاز

مشہور ریسلر اور ہالی ووڈ اداکار ڈوین جانسن عرف دی راک
مشہور ریسلر اور ہالی ووڈ اداکار ڈوین جانسن عرف دی راک نے 2019 میں ہالی ووڈ کی سب سے زیادہ کمانے والے اداکار کا اعزاز اپنے نام کر لیا۔

ڈوین جانسن نے بقیہ ادارکاروں کو ایک سال میں پیچھے چھوڑ کر مستحکم پوزیشن بنائی۔ انہوں نے 2019 میں 8 کروڑ 94 لاکھ ڈالر معاوضہ لیا۔ جانسن نے ہوبس اینڈ شاؤ اور جمانجی دی نیکسٹ لیول جیسی فلموں میں مرکزی کردار ادا کر کے یہ اعزاز اپنے نام کیا۔

دی راک نے 2019 کی سب سے زیادہ کمانے والے اداکاروں کی فہرست میں پہلی پوزیشن حاصل کرلی۔ ہالی ووڈ اداکاروں کی سب سے زیادہ کمائی میں دوسرا نمبر کریز ہیمز ورتھ کا ہے، جنہوں نے رواں سال 76.4 ملین ڈالر معاوضہ لیا۔



from سچ ٹی وی اردو - تازہ ترین خبریں https://ift.tt/2OCUJBe

Related Posts:

0 comments:

Popular Posts Khyber Times