
تفصیلات کے مطابق سوزوکی آلٹو وی ایکس کی قیمت میں ایک لاکھ 36 ہزار روپے اضافہ سے قیمت 11 لاکھ 35 ہزار روپے ہو گئی۔ سوزوکی آلٹو وی ایکس آر ایک لاکھ 37 ہزار روپے کے اضافے کے بعد 12 لاکھ 38ہزار، سوزوکی آلٹو وی ایکس ایل/ اے جی ایس ایک لاکھ 38 ہزار روپے مہنگی ہونے سے قیمت 14 لاکھ گیارہ ہزار اور سوزوکی وٹارا جی ایل ایس 6 لاکھ 95 ہزار روپے اضافے کے بعد 49 لاکھ 90 ہزار روپے کی ہو گئی۔
لاہور کار ڈیلرز فیڈریشن کی قیادت نے مقامی کار ساز کمپنیوں کی جانب سے گاڑیوں کی قیمتوں میں مسلسل اضافے پر شدید تحفظات کا اظہار کیا اور کہا کہ درآمدی گاڑیوں پر پابندی انہی کمپنیوں کو نوازنے کیلئے لگائی گئی ہے، کمپنیوں کو کوئی پوچھنے والا نہیں ہے۔
from سچ ٹی وی اردو - تازہ ترین خبریں https://ift.tt/2My1JMV
0 comments: