Sunday, August 4, 2019

پاکستان اور بھارت کنٹرول لائن پر بڑھتی کشیدگی پر صبر و تحمل کا مظاہرہ کریں: اقوام متحدہ

 اقوام متحدہ کے سیکرٹری جنرل کے ترجمان سٹیفن ڈیوجیرک
اقوام متحدہ نے پاکستان اور بھارت سے اپیل کی ہے کہ وہ دونوں ملکوں کے درمیان کنٹرول لائن پر بڑھتی کشیدگی کے پیش نظر زیادہ سے زیادہ صبروتحمل کا مظاہرہ کریں۔

اقوام متحدہ کے سیکرٹری جنرل کے ترجمان سٹیفن ڈیوجیرک نے ایک بیان میں کہاہے کہ بھارت اور پاکستان میں عالمی ادارے کے فوجی مبصرگروپ نے مشاہدہ کیا ہے اورحالیہ دنوں میں کنٹرول لائن پرفوجی سرگرمیوں میں اضافے کے بارے میں رپورٹ کی ہے۔

اقوام متحدہ کے فوجی مبصرگروپ کو جنوری1949ء میں تعینات کیاگیا تھا جس کا مقصد متنازعہ علاقے جموں و کشمیرمیں دونوں ملکوں کے درمیان جنگ بندی معاہدے پرعملدرآمد کی نگرانی کرنا ہے۔ پاکستان نے مبصرگروپ کو کنٹرول لائن پر نگرانی کی اجازت دی تاہم بھارت نے ایسا نہیں کیا۔



from سچ ٹی وی اردو - تازہ ترین خبریں https://ift.tt/2YHhw2u

Related Posts:

0 comments:

Popular Posts Khyber Times