Thursday, August 1, 2019

اسد قیصر کا اپوزیشن جماعتوں کوعام آدمی کی فلاح وبہبود کے لئے کام کرنے پر زور

قومی اسمبلی کے سپیکر اسد قیصر
قومی اسمبلی کے سپیکر اسد قیصر نے حزب اختلاف کی جماعتوں پر زور دیا ہے کہ وہ ذاتی اختلافات کو بالائے طاق رکھ کر عام آدمی کی فلاح وبہبود کے لئے کام کریں۔

انہوں نے کہاکہ آبی بحران اور اقتصادی اورزرعی مسائل سے نمٹنے کے لئے اجتماعی طورپر ذمہ داریاں پوری کرنے کی ضرورت ہے۔

سپیکرنے کہاکہ قومی مسائل پر بحث ہونی چاہیے اوراس سلسلے میں اہداف کے حصول کے لئے اجتماعی کوششوں کی ضرورت ہے۔

اسدقیصرنے کہاکہ ہم سندھ اورخیبرپختونخوا میں سٹریٹ چلڈرن کی فلاح وبہبود کے لئے تین ٹائونز قائم کرنے کی منصوبہ بندی کررہے ہیں۔

قانون سازی کے حوالے سے انہوں نے کہاکہ اب تک پچاس بل موصول ہوئے ہیں اور قانون سازی کے عمل کے لئے تمام قائمہ کمیٹیوں کی میز پر ہیں۔



from سچ ٹی وی اردو - تازہ ترین خبریں https://ift.tt/2YL4zox

Related Posts:

0 comments:

Popular Posts Khyber Times