
پاکستانی سفارت کار اسٹیٹ ڈپارٹمنٹ کے متعلقہ حکام سے اجازت لیے بغیر امریکا میں آزادانہ نقل و حرکت نہیں کرسکتے تھے۔ اب امریکا نے پابندی ختم کرنے کی تصدیق کرتے ہوئے کہا ہے کہ پاکستانی سفارتکار امریکا میں آزادانہ نقل و حرکت کرسکتے ہیں۔امریکی محکمہ خارجہ کے مطابق واشنگٹن میں پاکستانی سفارت خانے کے اہلکار اور ان کے گھر والے اس اقدام سے فائدہ اٹھا سکیں گے۔
حکام کے مطابق پاکستان نے بھی امریکی سفارتی عملےکی نقل وحرکت پر پابندی ختم کی ہے اور دونوں ممالک سفارتی مشنز کو حائل رکاوٹیں ختم کرنےکی کوششوں کےلیے پرُعزم ہیں۔ خیال رہے کہ گزشتہ برس یہ رپورٹس سامنے آئی تھیں کہ ڈونلڈ ٹرمپ کی انتظامیہ نے پاکستان میں امریکی سفارتکاروں کو آزاد نقل و حرکت کی اجازت نہ دینے پر امریکا میں پاکستانی سفارتکاروں کی نقل و حرکت محدود کی تھی۔
from سچ ٹی وی اردو - تازہ ترین خبریں https://ift.tt/2YSbIis
0 comments: