
پاکستان شوبز انڈسٹری کے سینئر اداکار فردوس جمال نے چند روز قبل ایک شو کے دوران اداکارہ ماہرہ خان کے بارے میں کہا تھا کہ ماہرہ خان کی عمر زیادہ ہوگئی ہے انہیں اب ہیروئن کے نہیں بلکہ ماں کے کردار ادا کرنے چاہئیں۔
اداکار شان نے ٹوئٹ کرتے ہوئے کہا کہ فردوس صاحب نے ماہرہ خان کے بارے میں جو کچھ بھی کہا اسے سن کر افسوس ہوا۔ لیکن ٹوئٹر پر لوگ فردوس صاحب کے بارے میں جو کچھ بھی کہہ رہے ہیں اسے دیکھ کر بھی افسوس ہورہا ہے۔ فردوس صاحب نے اپنے آخری انٹرویو کے علاوہ اس انڈسٹری کو بہت کچھ دیا بھی ہے۔ ماہرہ خان پاکستان کی اسٹار ہیں اور کوئی بھی بیان ان سے ان کی شہرت نہیں چھین سکتا جب کہ فردوس صاحب ہماری انڈسٹری کے لیجنڈ ہیں۔
sad to hear what firdous sb said abt MK. And sad to see what People on Twitter are saying to firdous sb .he has given more to this industry than just his last interview .Mahira is a ⭐️,and no opinion can take this status from her. And Firdous sb is a legend #❤️ubothourpride??
— Shaan Shahid (@mshaanshahid) July 31, 2019
فردوس جمال نے کہا تھا کہ کہ ان کے نزدیک ماہرہ خان ہیروئن بننے کے لائق نہیں ہیں۔ ماہرہ خان ماڈل تو ہوسکتی ہیں لیکن نہ وہ اچھی اداکارہ ہیں اور نہ اچھی ہیروئن۔ ماہرہ خان نے فردوس صاحب کے اس بیان کے جواب میں کہا تھا کہ یہ دنیا نفرت سے بھرپور ہے لیکن ہمیں محبت کا انتخاب کرنا چاہئے۔
from سچ ٹی وی اردو - تازہ ترین خبریں https://ift.tt/2KaBYkd
0 comments: