Saturday, August 10, 2019

’کشمیر بنے گا پاکستان‘ اظہار یکجہتی کا اعلان

14 اگست کو ’یوم آزادی‘ کشمیریوں سے منسوب کرنے کا قومی لوگو جاری کردیا۔
پاکستان نے 14 اگست کو ’یوم آزادی‘ کشمیریوں سے منسوب کرنے کا قومی لوگو جاری کردیا۔

حکومت کی جانب سے 14 اگست یوم آزادی کے موقع پر کشمیریوں سے اظہار یکجہتی کا اعلان کیا گیا ہے اور اب ’کشمیر بنے گا پاکستان‘ کا یوم آزادی کا لوگو سب کی توجہ کا مرکز بنا ہوا ہے۔ ؤلوگو میں سرخ رنگ سے لکھا ’کشمیر‘ جدوجہد آزادی کی قربانیوں کو ظاہر کررہا ہے جب کہ کشمیر کی آزادی کے لیے ہرحد تک جانے کے جذبے کو بھی خون کی سرخی سے اجاگر کیا گیا۔

لوگو میں پاکستان کا جھنڈا ’کشمیر بنے گا پاکستان‘ کا عزم لیے لہرارہا ہے جبکہ لوگو کے گرد سرخ رنگ کی لکیر مقبوضہ کشمیر پر بھارتی غاصبانہ قبضے و مظالم کو ظاہر کررہی ہے۔



from سچ ٹی وی اردو - تازہ ترین خبریں https://ift.tt/2MVndDQ

Related Posts:

0 comments:

Popular Posts Khyber Times