Wednesday, July 31, 2019

ولی عہد محمد بن سلمان کی سعودی عرب اور پاکستان کے درمیان شاندار تعلقات کی تعریف

وزیراعظم عمران خان کا سعودی ولی عہد محمد بن سلمان بن عبدالعزیز کو ٹیلی فون
وزیراعظم عمران خان نے سعودی ولی عہد محمد بن سلمان بن عبدالعزیز کو ٹیلی فون کیا اور پاکستان اور اس کے مفادات کی حمایت کے لئے ان کی کوششوں کا شکریہ ادا کیا۔

ٹیلی فون پر گفتگو کرتے ہوئے وزیراعظم نے کہاکہ سعودی عرب کے ساتھ تعلقات کو فروغ دینا ان کے ملک کی اولین ترجیح ہے۔

عمران خان نے سعودی عرب کو پاکستان کا بااعتما ددوست قرار دیا۔

انہوں نے کہاکہ ان کاملک سعودی عرب کی طرف سے ہرمشکل وقت میں ساتھ دینے کو بھلانہیں سکتا۔

ولی عہد محمد بن سلمان نے سعودی عرب اور پاکستان کے درمیان شاندار تعلقات کی تعریف کی۔

انہو ں نے مختلف شعبوں میں ان تعلقات کو فروغ دینے اور دونوں ممالک کے تعلقات مستحکم کرنے کی کوششوں کو بھی سراہا۔

انہوں نے سعودی عرب کی طرف سے تمام شعبوں میں پاکستان کے لئے حمایت کا اظہار کیا۔



from سچ ٹی وی اردو - تازہ ترین خبریں https://ift.tt/2MAVJTs

Related Posts:

0 comments:

Popular Posts Khyber Times