Wednesday, July 31, 2019

حسن علی کے بعد عماد وسیم نے بھی دلہن کی تلاش میں

آل راونڈر عماد وسیم
پاکستان کرکٹ بورڈ میں آج کل شادیوں کا سیزن چل رہا کیونکہ فاسٹ باولر حسن علی نے بھارت سے دلہن تلاش کر لی ہے اورآل راونڈر عماد وسیم بھی پیچھے نہیں رہے اور انہوں نے بھی برطانیہ سے دلہن ڈھونڈ لی ہے۔

 آل راونڈر عماد وسیم نے پاکستانی نژاد برطانوی شہری ثانیہ اشفاق سے شادی منانے کا فیصلہ کر لیا ہے۔ عماد وسیم 26 اگست کو ثانیہ اشفاق سے اسلام آباد میں شادی کے بندھن میں بندھ جائیں گے.

آل راونڈر اس وقت نوٹنگھم شائر کی طرف سے ٹی ٹوینٹی بلاسٹ کھیلنے میں مصروف ہیں ، ان کا کہناہے کہ وہ اپنی مصروفیات میں سے ایک ہفتے کی چھٹی لے لیں گے اور پھر شادی کے بعد باقی میچز میں نمائندگی کریں گے ۔ عماد وسیم دراصل ثانیہ اشفاق سے پسندکی شادی کرنے جارہے ہیں اور ان کی پہلی ملاقات بھی لندن میں ہی ہوئی تھی ۔



from سچ ٹی وی اردو - تازہ ترین خبریں https://ift.tt/2SWV3ZT

Related Posts:

0 comments:

Popular Posts Khyber Times