Sunday, July 21, 2019

اپوزیشن کی رہبر کمیٹی کا اجلاس طلب

اپوزیشن کی رہبر کمیٹی کا اجلاس طلب
اپوزیشن کی رہبر کمیٹی کا اجلاس آج طلب کرلیا گیا، اجلاس میں 25 جولائی کے اپوزیشن کے احتجاج کو حتمی شکل دی جائے گی۔

تفصیلات کے مطابق وفاقی دارالحکومت اسلام آباد کے مقامی ہوٹل میں اکرم درانی کی زیرصدارت اپوزیشن کی رہبر کمیٹی کا اجلاس آج ہوگا جس میں 25 جولائی کے احتجاج کو حتمی شکل دی جائے گی۔

اس سے قبل 11 جولائی کو اپوزیشن کی رہبر کمیٹی کے اجلاس کے بعد اکرم درانی نے پریس کانفرنس کرتے ہوئے کہا تھا کہ رہبرکمیٹی نے چیئرمین سینیٹ کے لیے میر حاصل بزنجو کے نام پراتفاق کیا ہے۔

اکرم درانی کا کہنا تھا کہ چیئرمین سینیٹ کے لیے میرحاصل بزنجو امیدوار ہوں گے، تمام ممبران نے میرحاصل بزنجو پر اتفاق کیا، کوشش کریں گے کہ دیگر لوگوں کے ووٹ بھی حاصل کریں۔

یاد رہے 9 جولائی کو اپوزیشن سینیٹرز کی جانب سے چیئرمین سینیٹ کو ہٹانے کے لیے مشترکہ قرارداد سینیٹ سیکریٹریٹ میں جمع کرائی تھی، قرارداد پر 38 ارکان کے دستخط تھے جبکہ اپوزیشن کی جانب سے سینیٹ اجلاس کے لیے ریکوزیشن بھی جمع کرائی گئی تھی۔

واضح رہے کہ اس وقت 104 کے ایوان میں 103 ارکان ہیں حلف نہ اٹھانے والے اسحاق ڈار کے بغیر مسلم لیگ ن کے 30 سینیٹرز ہیں، سینیٹ میں اپوزیشن نے 67 سینیٹرز اراکین کی حمایت کا دعوی کیا ہے جبکہ حکومت کو 36 ارکان سینیٹ کی حمایت حاصل ہے۔



from سچ ٹی وی اردو - تازہ ترین خبریں https://ift.tt/30JXqSD

0 comments:

Popular Posts Khyber Times