![انٹر مارکیٹ میں ڈالر کی قدر میں 13 پیسے کمی واقع ہوئی ہے](https://www.suchtv.pk/urdu/media/k2/items/cache/3ece0707b3c196d16f9b4bc200613811_M.jpg)
ملک میں جاری مہنگائی نے عوام کی پریشانیوں میں مزید اضافہ کر دیاہے تاہم ان مشکلات کے دوران ایک چھوٹی سی خوشخبری یہ آئی ہے کہ انٹر مارکیٹ میں ڈالر 13 پیسے سستا ہو گیاہے۔
تفصیلات کے مطابق انٹر مارکیٹ میں ڈالر کی قدر میں 13 پیسے کمی واقع ہوئی ہے جس کے بعد ڈالر 160 روپے 45 پیسے پر ٹریڈ ہو رہاہے۔
دوسری جانب اسٹاک مارکیٹ میں کاروبار کا آغاز ہوا تو 100 انڈیکس 32 ہزار 103 پر تھی جس میں کچھ دیر بعد 162 پوائنٹس کی کمی واقع ہوئی اور انڈیکس 32 ہزار کی نفسیاتی حد کھو بیٹھا اور 32 ہزار 941 پوائنٹس کی سطح پر آ گیا تاہم کچھ دیر کے بعد اس میں بہتری آنا شروع ہوئی اور 100 انڈیکس 179 پوائنٹس کے اضافے کے ساتھ واپس 32 ہزار 120 پوائنٹس کی حد پر پہنچ گیا ۔
from سچ ٹی وی اردو - تازہ ترین خبریں https://ift.tt/2ZcOzZf
0 comments: