Monday, July 29, 2019

پاکستانی کرکٹر بابر اعظم نے لے لی اظہر علی کی جگہ

پاکستانی کرکٹر بابر اعظم اور اظہر علی
پاکستانی کرکٹر بابر اعظم، اظہر علی کی جگہ کاﺅنٹی چیمپئن شپ میچ میں سمرسیٹ کی نمائندگی کریں گے۔

تفصیلات کے مطابق ان کی خدمات مذکورہ کلب نے صرف ٹوئنٹی 20 بلاسٹ کیلئے حاصل کی تھیں تاہم 18 اگست سے ورکشائر کے خلاف شروع ہونے والے 4 روزہ میچ میں بھی بابر کھیلیں گے۔

سمرسیٹ کے کوچ جیسن کیر کا کہنا ہے کہ قوانین کے تحت ہم ایک وقت میں ٹیم میں ایک ہی اوور سیز پلیئر شامل کرسکتے ہیں، اب ایونٹ کے درمیان میں شیڈول چار روزہ میچ کیلئے اگر ہم اظہر کو کھلاتے تو مختصر وقت کیلئے بابر کی رجسٹریشن ختم کرکے اظہر کی کرانا پڑتی اور میچ ختم ہونے کے بعد دوبارہ بابر کو رجسٹر کرانا پڑتا، اچھی بات یہ ہے کہ بابر فرسٹ کلاس میچ کھیلنے کو تیار ہوگئے ورنہ ہمیں اس مقابلے کیلیے بغیر کسی اوور سیز پلیئر کو میدان میں اترنا پڑتا۔ اظہر علی آخری 3 چیمپئن شپ میچز کیلئے سمرسیٹ کو دوبارہ جوائن کریں گے۔



from سچ ٹی وی اردو - تازہ ترین خبریں https://ift.tt/2KcxJDn

0 comments:

Popular Posts Khyber Times