بالوں کا سفید ہو جانا یا سرمئی ہوجانا بالوں کی رنگت کے زائل ہونے کی وجہ سے ہوتا ہے۔ اگر بالوں کی رنگ زائل ہورہا ہے تو بالوں کا رنگ سرمئی ہو جائے گا اور اگر رنگ ختم ہو گیا ہے تو بال سفیید ہو جایئں گے۔
بالوں کے وقت سے پہلے سفید ہونے کی سات وجوہات منررجہ ذیل ہیں:
1. جینیات:
کچھ لوگوں کے بال اسلئے جلد سفید ہو جاتے ہیں کیوں کہ یہ انکی جینیات میں شامل ہوتا ہے، اگر ددھیال یا ننھیال کے قریبی رشتےداروں میں بالوں کی سفیدی کے اثرات پائے جائیں تو تب بھی بال جلد سفید ہو جائیں گے۔
2. میلینن کی کمی:
میلینن(مادہ) کی کمی کی وجہ سے بھی بال جلد سفید ہو جاتے ہیں۔ میلینن کی پیداوار کا انحصار آپ کی غذا پر منحصر ہوتا ہے کہ آپ کتنی مقدار میں پروٹین کو اپنی غذا کا حصہ بنا رہے ہیں۔
3. ہارمونز:
ہارمونز کا بالوں کی سفیدی پر بہت گہرا اثر ہوتا ہے۔ ہارمونز کا غیرمتوازن ہونا آپ کے بالوں کو وقت سے پہلے سفیدی میں مبتلا کر دیتا ہے۔
4. طبی احوال:
وٹامن B12 کی کمی کی وجہ سے بھی آپ کے بال جلد سفید ہونے لگتے ہیں۔ اسلئے ہمیں اپنی خوراک میں وٹامن B12 کا استعمال کرنا چاہئیے۔
5. ذہنی دباؤ:
ذہنی دباؤ کے شکار افراد جلد بالوں کی سفیدی میں مبتلا ہو جاتے ہیں۔ اس کے علاوہ غذا میں junk food کا زیادہ استعمال بھی بالوں کی سفیدی میں مبتلا کر دیتا ہے۔
6. کیمیکلز:
ایسے پروڈکٹس کا استعمال کرنا جن میں کیمیکلز کا استعال وافر مقدار میں کیا جائے یا دن میں ایک سے زیادہ مرتبہ شیمپو کرنے سے بھی بال سفید ہوجاتے ہیں۔
7. بالوں کو رنگ کرنا:
بالوں پر مصنوعی رنگ لگانے سے بھی بال سفید ہو جاتے ہیں۔ اس کے علاوہ آلودگی اور موسمی تبدیلیوں کے باعث بھی بال سفید ہو جاتے ہیں۔
from سچ ٹی وی اردو - تازہ ترین خبریں https://ift.tt/2MjWYX4
0 comments: