
تفصیلات کے مطابق ڈپٹی کمشنر چترال نے بتایا ہے کہ وزیراعظم عمران خان کی بہن علیمہ خان سیرو تفریح کیلئے آئی ہوئی تھیں تاہم اس دوران وہ سیلاب کے باعث گولین کے علاقے میں پھنس گئیں ہیں، انہیں متاثرہ علاقہ سے نکالنے کیلئے ہیلی کاپٹر کا انتظام کیا جارہاہے۔
یاد رہے کہ مون سون موسم میں پاکستان بھر سے سیاح شمالی علاقہ جات میں سیر و تفریح کیلئے جاتے ہیں تاہم بارشیں شدید ہونے کے باعث مختلف علاقوں میں سیلابی صورتحال بھی پیدا ہو گئی ہے جس سے نمٹنے کیلئے حکومت کی جانب سے اقدامات بھی کیے جارہے ہیں ۔
وزیراعظم عمران خان کی جانب سے پاکستان میں سیر و تفریح کو فروغ دینے کیلئے کئی اہم ترین اقدامات بھی لیے گئے ہیں۔
from سچ ٹی وی اردو - تازہ ترین خبریں https://ift.tt/2LKdT4T
0 comments: