Monday, July 22, 2019

صدر ٹرمپ پاکستان کے ساتھ مضبوط تعلقات چاہتے ہیں: وزیرخارجہ

وزیرخارجہ شاہ محمود قریشی کا کہنا ہے کہ امریکی صدر نے پاکستان کو عظیم ملک اور وہاں کے لوگوں کو عظیم قرار دیا، ڈونلڈ ٹرمپ نے وزیراعظم عمران خان کی تعریف کرتے ہوئے کہا وزیراعظم اچھے آدمی ہیں۔

تفصیلات کے مطابق واشنگٹن میں وزیرخارجہ شاہ محمود قریشی نے پریس کانفرنس کے دوران کہا کہ اول آفس میں ملاقات 40 منٹ سے زائد رہی، آج کی نشستوں کو 3حصوں میں تقسیم کیا گیا تھا۔

شاہ محمود قریشی نے کہا کہ تینوں نشستوں میں بڑی اچھی اور کھل کر بات چیت ہوئی، تیسری نشست میں سربراہان کے ساتھ وفود بھی موجود تھے، پاکستان کا مقدمہ بھرپور انداز میں پیش کیا گیا۔

وزیرخارجہ نے کہا کہ فاٹا الیکشن کے ساتھ دنیا کو بہت بڑا سگنل دیا گیا، جو علاقہ غیر تھا وہاں انتخابات کروائے گئے، صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے بھی فاٹا انتخابات کو کامیابی قرار دیا ہے۔

انہوں نے کہا کہ امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے وسیع بنیادوں پر پارٹنرشپ قائم کرنے کی خواہش کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ پاکستان کے ساتھ مضبوط تعلقات چاہتا ہوں۔

شاہ محمود قریشی کے مطابق امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے کہا کہ ماضی سے ہٹ کر پاکستان سے نیا رشتہ استوارکرنا اور مستقبل میں پاکستان کے ساتھ کام کرنا چاہتے ہیں۔

وزیرخارجہ نے کہا کہ افغانستان میں قیام امن کے لیے پاکستان کی کوششوں کا اعتراف کیا گیا، وزیراعظم نے ہمیشہ افغان مسئلے کے فوجی حل کی مخالفت کی، آج ملاقات میں وزیراعظم کے مؤقف کی تائید کی گئی۔

انہوں نے کہا کہ پاکستان، بھارت کے درمیان امن دونوں ممالک کےعوام کی خواہش ہے، اس معاملے میں بڑی رکاوٹ مسئلہ کشمیر ہے۔

شاہ محمود قریشی نے کہا کہ وزیراعظم عمران خان نے مسئلہ کشمیر کی تاریخ سے امریکی صدر کو آگاہ کیا ہے، کشمیر میں بھارتی فوج کے مظالم اور تشدد کے بارے میں بھی بتایا گیا۔



from سچ ٹی وی اردو - تازہ ترین خبریں https://ift.tt/2XWaJCk

0 comments:

Popular Posts Khyber Times