تفصیلات کے مطابق فرانسیسی 60سالہ شخص کو 1997ءمیں ایک ٹانگ میں گولی لگی تھی جس کے باعث اس کی ٹانگ کاٹنی پڑ گئی۔ اب اس برانڈ نے اس کی کٹی ہوئی ٹانگ کی تصویر اپنے پیکٹ پر وارننگ کے لیے لگا رکھی تھی۔
رپورٹ کے مطابق گزشتہ دنوں اس شخص نے خود یہ پیکٹ خریدا تو یہ دیکھ کر دنگ رہ گیا کہ اس کی کٹی ہوئی ٹانگ کی تصویر اس کی مرضی کے بغیر سگریٹ کے پیکٹوں پر چھاپی جا رہی تھی اور اس کی اس معذوری کا سگریٹ سے کچھ لینا دینا بھی نہیں تھا۔ وہ شخص یہ پیکٹ اپنے گھر لے کر گیا اور فیملی کو دکھایا اور فیملی کے تمام افراد یہ دیکھ کر حیران رہ گئے۔
اس شخص کے بیٹے کا کہنا تھا کہ ”ہمیں یقین ہی نہیں آ رہا تھا کہ ہمارے باپ کی گولی لگنے سے ضائع ہونے والی ٹانگ کی تصویر اس طرح استعمال کی جائے گی۔ “ رپورٹ کے مطابق اس شخص نے کمپنی کے خلاف عدالت سے رجوع کر لیا ہے۔
from سچ ٹی وی اردو - تازہ ترین خبریں https://ift.tt/32GPKCf
0 comments: