
تفصیلات کے مطابق مہاراجہ رنجیت سنگھ کی برسی منانے کے لئے 394 بھارتی سکھ یاتری تقریبات میں شرکت کیلئے پاکستان پہنچ گئے، بھارتی سکھ یاتری خصوصی ٹرین کےذریعے ننکانہ ریلوے اسٹیشن پہنچے۔
سکھ یاتریوں کاضلعی انتظامیہ کے افسران نےاستقبال کیا اور انھیں خصوصی بسوں کےذریعےگوردوارہ جنم استھان پہنچایاگیا ، سکھ یاتری 3روزقیام کےدوران اپنی مذہبی رسومات اداکریں گے۔
اس موقع پر سکھ یاتری نے کہا بہترین انتظامات کرنےپرحکومت پاکستان کےمشکورہیں، پاکستانی حکومت اورعوام کےپیارکوعمربھرنہیں بھلاسکیں گے، شاندار مہمان نوازی پرپاکستان کے مشکور ہیں۔
سکھ یاتری کا مزید کہنا تھا کہ بہترین مہمان نوازی دیکھ کربارباریہاں آنے کو دل کرتا ہے۔
یاد رہے چند روز قبل گورنر پنجاب چوہدری محمد سرور نے مہاراجہ رنجیت سنگھ کی برسی پرمیڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا تھا کہ مہاراجہ رنجیت سنگھ نے بہت عرصہ حکومت کی اور مذہبی رواداری رکھی ، پنجاب کے سکھوں کو پنجابی میں ہی پیغام پہنچتا ہے، بھارت ، یورپ اور دیگرملکوں سے آنے والے سکھ بھائیوں کا خیرمقدم کرتے ہیں۔
چوہدری محمد سرور کا کہنا تھا کہ سکھوں کومذہبی رسومات کی ادائیگی کے لیے سہولتیں دے رہے ہیں، 5 سے 10 ہزار سکھ یاتری کرتارپور آ سکیں گے۔
from سچ ٹی وی اردو - تازہ ترین خبریں https://ift.tt/2XGodkZ
0 comments: