
وزیراعظم کی معاون خصوصی اطلاعات ونشریات فردوس عاشق اعوان نے کہاہے کہ شہباز صاحب! پبلک اکاؤنٹس کمیٹی کی سربراہی سے فراغت اور نئے پارلیمانی لیڈر کا تقرر آپ کی پارٹی کا آپ کے دماغی چیمبر پر عدم اعتماد ہے، ہمیں اندازہ ہے کہ جب تک سلمان شہباز اور داماد علی عمران واپس آکر دھیلے اور دمڑی کا جواب نہیں دیتے آپ کے چیمبر پر بوجھ رہے گا۔
شہباز صاحب! پبلک اکاؤنٹس کمیٹی کی سربراہی سے فراغت اور نئے پارلیمانی لیڈر کا تقرر آپ کی پارٹی کا آپ کے دماغی چیمبر پر عدم اعتماد ہے۔ ہمیں اندازہ ہے کہ جب تک سلمان شہباز اور داماد علی عمران واپس آکر دھیلے اور دمڑی کا جواب نہیں دیتے آپ کے چیمبر پر بوجھ رہے گا۔
— Firdous Ashiq Awan (@Dr_FirdousPTI) July 3, 2019
معاون خصوصی فردوس عاشق اعوان نے سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر اپنے پیغام میں کہاہے کہ گلوبٹ کے سرپرستوں کے منہ سے ریاستی دہشتگردی کی بات سنگین مذاق ہے۔آپ شاید ماڈل ٹاؤن میں ہونے والی بدترین دہشتگردی بھول چکے ہیں۔معصوم شہیدوں کی آہوں اور سسکیوں نے عرش ہلا دیا،ماڈل ٹاؤن میں نہتے عوام پر گولیاں برسانے والے اللہ کی پکڑ میں آ رہے ہیں۔
گلوبٹ کے سرپرستوں کے منہ سے ریاستی دہشتگردی کی بات سنگین مذاق ہے۔آپ شاید ماڈل ٹاؤن میں ہونے والی بدترین دہشتگردی بھول چکے ہیں۔معصوم شہیدوں کی آہوں اور سسکیوں نے عرش ہلا دیا،ماڈل ٹاؤن میں نہتے عوام پر گولیاں برسانے والے اللہ کی پکڑ میں آ رہے ہیں۔
— Firdous Ashiq Awan (@Dr_FirdousPTI) July 3, 2019
from سچ ٹی وی اردو - تازہ ترین خبریں https://ift.tt/2RRNF1C
0 comments: