Friday, July 19, 2019

ثنا میر کی کپتانی کی دھومیں، آئی سی سی بھی گٹھنے ٹیک گئی

ثنا میر
چیئرمین پی سی بی نے ثنا میر کو انٹرنیشنل ویمنز کمیٹی کی رکن منتخب ہونے پر مبارک باد دیتے ہوئے کہا کہ ثنا میر وسیع تجربے سے کرکٹ کے فروغ دینے میں اہم کردار ادا کریں گی۔

پی سی بی کی طرف سے جاری کردہ اعلامیے کے مطابق قومی خواتین کرکٹ ٹیم کی کھلاڑی ثنا میر کو انٹرنیشنل ویمنز کمیٹی میں نامذد کیا گیا جس پر کرکٹ بورڈ کے چیئرمین اور حکام نے انہیں مبارک باد پیش کی۔

چیئرمین احسان مانی کا کہنا تھا کہ ثنا میر وسیع تجربے سے کرکٹ کے فروغ  میں اہم کردار ادا کریں گی۔

ثنا میر کا کہنا تھا کہ کرکٹ کےاعلیٰ ترین فورم پر نمائندگی کرنا میرے لیےاعزاز کی بات ہے، کھیل کےفروغ کے لیے کھلاڑیوں کا انتخاب آئی سی سی کا قابل ستائش عمل ہے۔

اس کے علاوہ کمیٹی میں تین اور خواتین کرکٹر کو شامل بھی  کیا گیا جن میں سے انگلینڈ کی سابق کھلاڑی کلئیر کارنر کو چیئر پرسن جبکہ آسٹریلیا کی لیساٹالیکر اور بھارتی کھلاڑی مٹھالی راج کو بطور رکن شامل کیا گیا ہے۔

آئی سی سی نے پی سی بی کے مینیجنگ ڈائریکٹر وسیم خان کو بھی کمیٹی کا رکن منتخب کیا گیا۔

 



from سچ ٹی وی اردو - تازہ ترین خبریں https://ift.tt/2Y56Xlk

0 comments:

Popular Posts Khyber Times