تنظیم آزادی فلسطین نے صور بحر گائوں میں دس عمارتیں مسمار کرنے کی اسرائیلی دھمکی کی عالمی تحقیقات کرانے کا مطالبہ کیا ہے۔
ایک بیان میں فلسطین کی تحریک آزادی کے انسانی حقوق اور سول سوسائٹی کے محکمے نے کہاکہ بین الاقوامی قوانین کے تحت عمارتیں گرانا جنگی جرم سمجھا جاتا ہے اوراس دھمکی کے بعد نگرانی اور تحقیقات کی کمیٹی بھیجنے اور فلسطینی عوام کو عالمی تحفظ فراہم کرنے کی ضرورت ہے۔
اس حوالے سے فلسطینیوں نے کہا کہ عمارتیں مسمار کرنے کی اس پالیسی کا مقصد مقبوضہ بیت المقدس میں ان کی آبادی کو روکنا ہے تاکہ یہودی آباد کاروں کے حق میں آبادی کا تناسب تبدیل کیا جاسکے۔
from سچ ٹی وی اردو - تازہ ترین خبریں https://ift.tt/2Lw5Edm
0 comments: