Sunday, July 14, 2019

سنسنی خیز فائنل میچ میں ڈوبتی کشتی کو پار لگایا، مین آف دی فائنل قرار پایا

انگلینڈ کرکٹ ٹیم
آئی سی سی کرکٹ ورلڈ کپ 2019 کی حکمرانی کا تاج تاریخ میں پہلی بار کرکٹ کا کھیل ایجاد کرنے والی قوم انگلینڈ کے سر پر سج چکا ہے۔ انتہائی اعصاب شکن میچ برابر ہوا تو معاملہ سپر اوور تک پہنچ گیا لیکن یہاں ایک بار پھر میچ ٹائی ہوگیا جس کے باعث زیادہ باؤنڈریاں لگانے والی ٹیم انگلینڈ کو…

 انگلینڈ کی جانب سے فائنل میچ میں شاندار کارکردگی کا مظاہرہ کرنے اور ڈوبتی کشتی کو پار لگانے والے بین سٹوکس کو مین آف فائنل کے اعزاز سے نوازا گیا ہے۔ انہوں نے اس وقت انگلینڈ کی ٹیم کو سہارا دیا جب اس کی بیٹنگ لائن صرف 86 کے مجموعی سکور پر لڑ کھڑا چکی تھی۔

بین سٹوکس نے 84 رنز بنائے اور میچ کو برابر کیا جس کے باعث معاملہ سپر اوور تک پہنچا۔ ون اوور ایلیمنیٹر میں بھی بین سٹوکس نے 8 رنز بنا کر نیوزی لینڈ کیلئے 16 رنز کا ہدف دیا۔ انہیں دنیا کے عظیم ترین بلے باز سچن ٹنڈولکر نے میچ کے بہترین کھلاڑی کے اعزاز سے نوازا۔



from سچ ٹی وی اردو - تازہ ترین خبریں https://ift.tt/2G88lxB

0 comments:

Popular Posts Khyber Times