Tuesday, July 16, 2019

لاہور ایئرپورٹ پر پرندوں کی اڑان، پروازوں کی آمد و رفت متاثر

لاہور ایئرپورٹ پر پرندوں کی اڑان، پروازوں کی آمد و رفت متاثر
لاہور کے ایئرپورٹ پر پرندوں کی اڑان نے پروازوں کی آمد و رفت کو متاثر کردیا، لاہور ایئرپورٹ پر لینڈ کرنے والی پروازوں کا رخ مختلف شہروں کی جانب موڑ دیا گیا۔

ایئرپورٹ ذرائع کے مطابق پیرس سے لاہور آنے والی پی آئی اے کی پرواز کو سیالکوٹ ایئر پورٹ اتار دیا گیا۔جبکہ جدہ سے لاہور آنے والی پی آئی اے کی پرواز کا رخ بھی ملتان کی طرف موڑ دیا گیا۔ اسی طرح دبئی سے آنے والی غیر ملکی پرواز کا رُخ کراچی کی طرف موڑ دیا گیا۔ دوحہ سے آنے والی غیر ملکی ایئر لائن کی پرواز کو بھی واپس بھیج دیا گیا۔

ترجمان پی آئی اے کا کہنا ہے کہ پروازوں کا رخ پرندوں کی زیادہ اڑان کی وجہ سے موڑا گیا، حفاظتی نقطہ نظر سے یہ قدم اٹھایا گیا۔ ایئرپورٹ ذرائع کا کہنا ہے کہ فیالوقت لاہور ایئرپورٹ سے پروازوں کو اڑان کی اجازت نہیں دی جا رہی، پرندوں کو بھگانے کے لیے ہنگامی بنیادوں پر اقدامات شروع کردیے گئے ہیں۔



from سچ ٹی وی اردو - تازہ ترین خبریں https://ift.tt/2Ycjojk

0 comments:

Popular Posts Khyber Times