سینیٹر فیصل جاوید نے وزیر اعظم کے دورہ امریکا کے حوالے سے کہا ہے، کہ امریکی حکومت اور پاکستانی کمیونٹی کی جانب سے غیر معمولی خیرمقدم کیا گیا۔
ان کا مزید کہنا ہے حالیہ دورے سے دونوں ممالک کے مابین تعلقات تیزی سے بہتری کی جانب گامزن ہیں۔
تحریک انصاف کے سینیٹر فیصل جاوید نے وزیر اعظم عمران خان کے دورہِ امریکا پر اظہار خیال کرتے ہوئے کہا، کہ وزیراعظم نے ثابت کردیا کہ جھکے اور قومی مفادات کا سودا کئے بغیر بھی اقوام عالم میں مقام حاصل کرنا نا ممکن نہیں ہے۔

انہوں نے کہا کہ وزیراعظم کی امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ سے ملاقات تاریخی اہمیت کی حامل ہے جس نے خطے سمیت دنیا بھر میں واضح پیغامات بھیجے، ان کا کہنا ہے کہ آج دنیا نہ صرف وزیراعظم کے مؤقف کو توجہ سے سن رہی ہے، بلکہ اس سے پیچیدہ مسائل کا حل بھی دریافت کررہی ہے۔
سینیٹر فیصل جاوید نے مزید کہا کہ کامیاب سفارتکاری اور نتیجہ خیز دورہ امریکہ پر قوم وزیراعظم کو مبارکباد پیش کرتی ہے۔
from سچ ٹی وی اردو - تازہ ترین خبریں https://ift.tt/2Y9TMzP
0 comments: