
تفصیلات کے مطابق اسلام آباد میں کابینہ کی اقتصادی رابطہ کمیٹی کا اہم اجلاس آج ہوگا، مشیر خزانہ ڈاکٹر عبدالحفیظ شیخ اجلاس کی صدارت کریں گے،اجلاس میں پانچ نکاتی ایجنڈے پر غور کیا جائےگا۔
اجلاس میں وزارت غذائی تحفظ ملک میں گندم کے ذخائر، طلب و رسد پر تفصیلی بریفنگ دے گی، اس کے علاوہ کپاس کی امدادی قیمت مقرر کرنے پر وزارت غذائی تحفظ کی سمری پر غور کیا جائے گا،ایجنڈے میں شامل کپاس کی قیمت میں کمی روکنے کیلئے کپاس کی درآمد پر ڈیوٹی اور ٹیکس عائد کرنے کی سمری پر غور کیا جائے گا۔
اس کے علاوہ اجلاس میں ایل این جی ٹرمینلز کو مکمل استعداد پر چلانے اور مزید ایل این جی کی درآمد کی سمری پر غور کیا جائے گا جبکہ ریونیو ڈویژن کے نئے اکنامک آپریٹرز پروگرام پر غور کیا جائے گا۔
from سچ ٹی وی اردو - تازہ ترین خبریں https://ift.tt/2GBdYV2
0 comments: