Friday, July 5, 2019

صرف دعاؤں سے ملے گی نوکری۔۔۔ کسی قسم کی محنت کی ضرورت نہیں

حکومت نے ریلوے کی استدعا ریکروٹمنٹ رولز میں ترمیم کے بعد قرعہ اندازی کے ذریعے بھرتی کی منظوری دی ہے
پاکستان ریلوے میں گریڈ ایک سے پانچ تک کی بھرتی کے لیے ریکروٹمنٹ رولز میں ترمیم کردی گئی۔

وفاقی حکومت نے ریلوے کی استدعا ریکروٹمنٹ رولز میں ترمیم کے بعد قرعہ اندازی کے ذریعے بھرتی کی منظوری دی جس کا نوٹی فکیشن بھی جاری کردیا گیا ہے۔

نوٹی فکیشن کے مطابق ریلوے میں ایک سے پانچ تک کی آسامیوں پر نئی بھرتی ٹیسٹ اور انٹرویو کی بجائے قرعہ اندازی کے ذریعے ہوگی۔

ریلوے ذرائع کا کہنا ہےکہ قرعہ اندازی میں نام نکلنے کی صورت میں میڈیکل کے بعد امیدوار کو ملازمت مل جائے گی۔

ریلوے حکام کے مطابق ریلوے میں 10 ہزار سے زائد آسامیوں کے لیے 9 لاکھ سے زائد درخواستیں موصول ہوئیں اس لیے لاکھوں درخواست گزاروں کا ٹیسٹ اور انٹرویو لینا عملاً ممکن نہیں۔



from سچ ٹی وی اردو - تازہ ترین خبریں https://ift.tt/2LDDDjt

Related Posts:

0 comments:

Popular Posts Khyber Times