Thursday, July 11, 2019

امریکا میں تعینات برطانوی سفیر نے استعفیٰ دے دیا

برطانوی سفیر سر کم ڈروچ
ای میل لیک کے معاملے پر ٹرمپ کی تنقید کے بعد امریکا میں تعینات برطانوی سفیر نے استعفیٰ دے دیا۔

امریکی صدر ٹرمپ نے ای میل لیکنگ کے معاملے پر اپنی ٹوئٹ میں برطانوی سفیر سر کم ڈروچ پر شدید تنقید کی تھی اور انہیں ایک بے وقوف شخص قرار دیا تھا۔

برطانوی نشریاتی ادارے کے مطابق امریکا میں تعینات برطانوی سفیر نے اپنے عہدے سے استعفیٰ دے دیا ہے اور برطانیہ کے محکمہ خارجہ کی جانب سے بھی سر کم کے مستعفی ہونے کی تصدیق کردی گئی ہے۔

مستعفی ہونے والے برطانوی سفیر نے کہا کہ وہ ان قیاس آرائیوں کا خاتمہ چاہتے تھے اور ای میل لیکنگ کےمعاملے نے ان کے لیے عہدے پر رہنما ناممکن بنادیا تھا۔



from سچ ٹی وی اردو - تازہ ترین خبریں https://ift.tt/2Jy4ISs

Related Posts:

0 comments:

Popular Posts Khyber Times