Friday, July 12, 2019

مریم اورنگزیب کا نوازشریف کیخلاف فیصلے کو کالعدم قرار دیکر فوری رہا کرنے کا مطالبہ

مریم اورنگزیب کا نوازشریف کےخلاف فیصلے کو کالعدم قرار دیکر فوری رہا کرنے کا مطالبہ
ترجمان مسلم لیگ( ن) مریم اورنگزیب نے جج ارشد ملک کو عہدے سے ہٹانے کے فیصلے پر ردعمل دیتے ہوئے کہا ہے کہ نوازشریف کےخلاف فیصلےکو بھی کالعدم قرار دیکر فوری رہا کیا جائے۔

تفصیلات کے مطابق مسلم لیگ نون کی ترجمان مریم اورنگزیب نے احتساب عدالت کےجج ارشد ملک کو عہدے سے ہٹانے کے فیصلے پر ردعمل دیتے ہوئے کہا ہے کہ نوازشریف کےخلاف فیصلےکو بھی کالعدم قرار دیکر فوری رہا کیا جائے،تصدیق ہوگئی کہ وڈیو اصلی ہے۔

مریم اورنگزیب نے کہا ہے کہ جج کو ہٹانے کے بعد نوازشریف کےخلاف فیصلے کی قانونی حیثیت بھی خود بخود ختم ہوگئی،ثابت ہوگیاکہ مریم نواز جو حقائق عوام کے سامنے لائیں وہ درست ہیں۔

 


from سچ ٹی وی اردو - تازہ ترین خبریں https://ift.tt/2XXOdIr

Related Posts:

0 comments:

Popular Posts Khyber Times