Sunday, July 21, 2019

عوام کی بڑھتی پریشانی، ڈالر کی قدر میں اضافہ

ڈالر کی قیمت میں دن بدن اضافہ ہورہا یے
ملک میں جاری مہنگائی کے طوفان نے عوام کو شدید پریشانیوں میں مبتلا کر رکھا ہے اور ڈالر کی قیمت ہے کہ کم ہونے کا نام ہی نہیں لے رہی ہے۔

تفصیلات کے مطابق انٹر بینک میں ڈالر آج کاروبار کا آغاز ہوتے ہی ڈالر کی قدر میں 21 پیسے کا اضافہ ہو گیاہے جس کے بعد ڈالر 160 روپے 19 پیسے سے مہنگا ہو کر 160 روپے 40 پیسے پر فروخت ہو رہاہے۔

دوسری جانب سٹا ک مارکیٹ سے بھی کچھ اچھی خبریں نہیں آ رہی ہیں اور کاروبار کا آغاز ہوتے ہی 100 انڈیکس میں 60 پوائنٹس کی کمی واقع ہوئی ہے جس کے بعد انڈیکس 32 ہزار 398 پوائنٹس پر آ گیاہے۔



from سچ ٹی وی اردو - تازہ ترین خبریں https://ift.tt/2Yhy150

0 comments:

Popular Posts Khyber Times