
کپتان سرفراز نے بے بسی کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ ورلڈکپ میں اب ہمارے ہاتھ میں کچھ بھی نہیں ہے اور پاکستانی ٹیم دیگر ٹیموں پر انحصار کر رہی ہے۔میڈیا سے بات چیت کرتے ہوئے سرفراز احمد کا کہنا تھا کہ وہ افسردہ ہیں کہ انہیں افغانستان کے خلاف میچ میں اہم موقع پر غلطی کر کے رن آوٹ نہیں ہونا چاہیے تھا، ان کی اس غلطی سے پاکستانی ٹیم شکست کے دوراہے پر آگئی تھی، کروڑوں شائقین کے دلوں کی دھڑکنیں تیز ہو گئیں تھیں اور دل کے عارضے میں مبتلا لوگوں نے ٹی وی بند کر دیئے تھے۔
انہوں نے افغانستان کے خلاف میچ میں اہم موقع پر رن آوٹ ہونے کی غلطی کا اعتراف کرتے ہوئے کہا کہ میرے رن آوٹ پر تنقید ہونا درست ہے، میرا دوسرا رن لینا نہیں بنتا تھا اور دوسرا رن لینا میری غلطی تھی۔
قومی ٹیم کے کپتان سرفراز احمد نے کہا کہ بھارت کے خلاف ہار کے بعد کھلاڑیوں کو متحرک کرنے کے کوشش کی اور میری بات کرنے سے کھلاڑیوں کو فائدہ ہوا، سب نے مل کر فتوحات کو ممکن بنایا، میں نے کھلاڑیوں کو بتایا تھا کہ ہم کہیں نہ کہیں غلطی کر رہے ہیں۔
from سچ ٹی وی اردو - تازہ ترین خبریں https://ift.tt/2FOKrqK
0 comments: