Wednesday, July 17, 2019

وزیر اعظم عمران آج لاہور دورہ کریں گے

وزیر اعظم عمران آج لاہور دورہ کریں گے
وزیر اعظم عمران خان آج لاہور کا ایک روزہ دورہ کریں گے، وزیر اعظم لاہور میں اہم اجلاسوں میں خصوصی شرکت کریں گے۔

تفصیلات کے مطابق وزیر اعظم پاکستان عمران خان آج ایک روزہ دورے پر لاہور پہنچیں گے، جہاں وہ اہم اجلاسوں کی صدارت کریں گے۔

وزیر اعظم اس دوران لاہور چیمبر آف کامرس اینڈ انڈسٹری کے نمایندگان سے ملاقات کریں گے اور صنعتی شعبے کے فروغ کے مختلف اقدامات پر پیش رفت کا جائزہ لیں گے۔

بتایا گیا ہے کہ عمران خان صحت، زراعت اور صنعتی زون کے قیام سے متعلق ایک اہم اجلاس کی صدارت بھی کریں گے، اجلاس میں مختلف ترقیاتی منصوبوں سے متعلق جائزہ لیا جائے گا۔

دورے کے دوران وزیر اعلیٰ پنجاب عثمان بزدار کی جانب سے انھیں حکومتی کارکردگی سے متعلق بریفنگ دی جائے گی جب کہ وزیر اعظم وزیر اعلیٰ ہاؤس میں اعلیٰ سطح اجلاس کی صدارت بھی کریں گے۔

یاد رہے کہ اس سے قبل وزیر اعظم نے مئی میں لاہور کا دورہ کیا تھا۔ ایک روزہ دورے کے دوران وزیر اعظم نے ڈویلپمنٹ پروگرام کا جائزہ لیا تھا جب کہ صوبائی کابینہ کے ارکان کے مشاورتی اجلاس کی بھی صدارت کی تھی۔

گوجرانوالہ میں وزیر اعظم عمران خان نے ایک تقریب سے خطاب میں کہا کہ پچھلے ایک سال میں جتنا ٹیکس اکٹھا کیا گیا ہے اس کا آدھا قرضوں کے سود میں چلا گیا، ملک اس طرح نہیں چل سکتا، لوگوں کو ٹیکس نیٹ میں لانے کے لیے خصوصی ایپلی کیشن تیار کریں گے۔



from سچ ٹی وی اردو - تازہ ترین خبریں https://ift.tt/30wF9bk

0 comments:

Popular Posts Khyber Times