Sunday, July 7, 2019

میگا منی لانڈرنگ کیس: آصف زرداری اور فریال تالپور کی احتساب عدالت پیشی

آصف زرداری اور فریال تالپور کی احتساب عدالت پیشی
میگا منی لانڈرنگ کیس میں نیب کے ہاتھوں گرفتار آصف زرداری کوآج احتساب عدالت اسلام آباد سے بلاوا آگیا جبکہ فریال تالپور کو بھی جسمانی ریمانڈ مکمل ہونے پر عدالت میں پیش کیا جائے گا۔

تفصیلات کے مطابق میگا منی لانڈرنگ کیس میں سابق صدر آصف زرداری اور ان کی ہمشرہ فریال تالپور کو آج اسلام آباد کی احتساب عدالت میں جج ارشد ملک کی عدالت میں پیش کیا جائے گا۔

پیشی کے لئے سابق صدر کی ہمشیرہ فریال تالپور کو کراچی سے اسلام آباد منتقل کردیا گیا ہے۔

ذرائع کا کہنا ہے کہ احتساب عدالت سے فریال تالپور کے مزید ریمانڈ کی استدعا کی جائے گی۔

گذشتہ سماعت پرملزمان نمر مجید، ذوالقرنین مجید اور علی کمال مجید کی بریت کی درخواستوں پر جج ارشد ملک نے کہا کہ تھوڑا صبر نہیں کر لیتے ابھی سے بریت کی درخواست لے آئے ہیں،عدالت نے درخواستوں پر نیب سے جواب طلب اور آئندہ سماعت پرملزمان کو کیس کی نقول فراہم کرنے کا حکم دیتے ہوئے سماعت آٹھ جولائی تک ملتوی کردی تھی۔



from سچ ٹی وی اردو - تازہ ترین خبریں https://ift.tt/2XOmzOd

Related Posts:

0 comments:

Popular Posts Khyber Times