
گزشتہ برس سوشل میڈیا پروائرل ہونے والے ’کی کی‘ چیلنج کے بعد ایک اور بوتل کیپ چیلنج سوشل میڈیا پر تیزی سے وائرل ہورہا ہے۔ یہ چیلنج سوشل میڈیا پراس وقت وائرل ہوا جب ہالی ووڈ اداکار جیسن اسٹیتھم نے چیلنج کو پورا کرنے کی ویڈیو اپنے انسٹاگرام اکاؤنٹ پر شیئر کی۔
اس چیلنج میں بوتل کے کیپ کو ہاتھوں کا استعمال کیے بغیرایک کِک سے ہٹانا ہوتا ہے۔ جیسن کے بعد بالی ووڈ اداکار اکشے کمار نے اس چیلنج کو پورا کرنے کی ویڈیو سوشل میڈیا پرشیئر کی۔ تاہم بالی ووڈ کے جیکی چین ٹائیگرشروف تو ان سے بھی ایک قدم آگے نکلے اور آنکھوں پر پٹی باندھ کر اس چیلنج کو کامیابی سے پورا کیا۔
پاکستانی اسٹارزبھی کسی بالی ووڈ یا ہالی ووڈ اداکارسے کم نہیں اوراس بات کواداکارہ مہوش حیات نے یہ چیلنج قبول کرکے ثابت کیا۔ مہوش نے اپنے سوشل میڈیا اکاؤنٹ پربوتل کیپ چینلج کو پورا کرنے کی ویڈیو شیئر کی ہے جو دیکھتے ہی دیکھتے وائرل ہوگئی۔
Challenge Accepted ! ???#BottleCapChallenge #JasonStatham pic.twitter.com/LayfQqNWbg
— Mehwish Hayat TI (@MehwishHayat) July 4, 2019
from سچ ٹی وی اردو - تازہ ترین خبریں https://ift.tt/30dW2rc
0 comments: